محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 128 گاڑیوں میں سے 80 کروڑ روپے مالیت کی 112 گاڑیاں ریکور کرلی ہیں، جبکہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے گریڈ بیس کے پی اے ایس افسر جس نے خیبر پختونخوا میں تعیناتی کے دوران 8 گاڑیاں حاصل کی تھیں اس سے چار گاڑیاں براۤمد کرلی گئی ہیں جبکہ باقی چار گاڑیوں کی وصولی کا نوٹس جاری کردیاگیاہے۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی ایک خط لکھا گیاہے، محکمہ ایکسائز نے بااثر شخصیات سے وصول کی گئی گاڑیاں محکمہ ایکسائز کے حوالے کردی ہیں جن میں وی ایٹ، پراڈو، ڈبل کیبن اور دیگر موٹر کاریں شامل ہیں۔