حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب۔ Home / پاکستان /

پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب۔

ایڈیٹر - 15/10/2025
پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب۔

پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان 2026 تا 2028 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا ہے، پاکستان کو اس انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے تمام اقوام متحدہ کے رکن ممالک کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے مضبوط مقف ، خدمات اور عالمی انسانی حقوق کے فریم ورک میں کردار کا اعتراف ہے پاکستان عالمی برادری کے ساتھ برداشت، احترام، شمولیت، اتفاق رائے اور تعمیری شراکت کے اصولوں پر مبنی تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ، اقلیتوں کے تحفظ اور مساوات کے فروغ کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔