حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سکولوں میں طلبہ کے فنڈ سے مہمانوں کیلئے تحائف خریدنے کا انکشاف Home / لائف سٹائل /

سکولوں میں طلبہ کے فنڈ سے مہمانوں کیلئے تحائف خریدنے کا انکشاف

ایڈیٹر - 15/10/2025
سکولوں میں طلبہ کے فنڈ سے مہمانوں کیلئے تحائف خریدنے کا انکشاف

پشاور ۔ ڈائریکٹوریٹ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افسران، بشمول ضم شده اضلاع کو ایک اہم ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے مہمانان خصوصی یا معزز شخصیات کے لئے طلبہ کے فنڈ سے تحائف یا یادگاری اشیاء کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اس ضمن میں جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں طلبہ کا فنڈ صرف اور صرف طلبہ کی فلاح و بہبود، سہولیات اور تعلیمی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، کسی بھی تقریب یا فنکشن کے دوران مہمانوں کے لیے تحائف یا یادگار اشیاء اسی فنڈ سے خرید ناسختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ افسران اس ہدایت پر مکمل عمل در آمد یقینی بنا ئیں یہ ہدایت نامہ اسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل) کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔