اسلام آباد ۔ حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 25 لاکھ سے زائد گھر یلو صارفین کے اگست کے بجلی بل معاف کر دیے ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق فائدہ اٹھانے والوں میں گوجرانوالہ، پشاور، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد اور قبائلی علاقہ جات کے صارفین شامل ہیں۔ صارفین کو بجلی بلز کی مد میں 17 ارب روپے سے زائد کا ریلیف دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 15 لاکھ صارفین جبہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 4لاکھ 75 ہزار صارفین کے بلز معاف کئے گئے ۔ ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 2 لاکھ 65 ہزار ، اسلام آباد الیکٹرک کمپنی کے 77 ہزار، لاہور کے 48 ہزار اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ایک لاکھ 65 ہزار صارفین کے بل معاف ہوئے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ٹرائیل الیکٹرک کمپنی کے ایک ہزار صارفین بھی اگست کے بجلی بل ادا نہیں کریں گے۔