حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
افغانستان عالمی رسوائی کا بھارت سے پوچھ لئے خواجہ آصف۔ Home / پاکستان /

افغانستان عالمی رسوائی کا بھارت سے پوچھ لئے خواجہ آصف۔

ایڈیٹر - 13/10/2025
افغانستان عالمی رسوائی کا بھارت سے پوچھ لئے خواجہ آصف۔

 اسلام آباد ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف پراکسی وار شروع کر چکا ہے، ختنتہ الخوارج اور افغان گٹھ جوڑ میں بھارت بھی شامل ہو گیا، بھارت جنگ میں شکست کے زخم آج تک چاٹ رہا ہے، ہمیں ڈیفائن تعلقات کے فیز میں آنا ہو گا چاہتے ہیں انکی اور ہماری طرف سے سرحدوں کا احترام ہو۔ افغانستان کے وزیر خارجہ بھارت میں موجود ہیں، افغان وزیر خارجہ بھارت سے پوچھ لیں انہوں نے جو پنگ لیا تھا کیا حشر ہوا تھا، افغان وزیر خارجہ خود بھی پاکستان سے پنگا لینے سے احتیاط کریں، ایک انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا افغانستان کو پہلے بھی آگاہ کیا کہ ان کی سرزمین سے دہشتگرد پاکستان آتے ہیں، افغانستان کو ہمیشہ کہا کہ وہ اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، فتنہ الخوارج اور افغان لیکسز میں بھارت بھی شامل ہو گیا ہے، پاکستان کیخلاف لڑائی اینگل بن گیا ہے، بھارت آج بھی اپنے زخم چاٹ رہا ہے، دراندازی کا منہ توڑ جواب دینا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ میرا موقف ہے کہ افغان مہاجرین کو اپنے ملک واپس جانا چاہیے، ہم افغان مہاجرین کی مزید میز بانی کیلئے تیار نہیں ہیں ،سرحدوں کی حفاظت اور افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے پر عزم ہیں، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دنیا کو پتہ لگ گیا تھا بھارت کی کیا اوقات ہے انہیں بھی پتہ لگ جائے گا، افغانوں کی دو تین نسلیں یہاں جوان ہوئی ہیں لیکن وفاداری پاکستان کیسا تھ نہیں ہے۔