خیبرپختونخوا حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے “اختیار عوام کا” پورٹل پر موصول ہونے والی شہری شکایات کے حوالے سے شہریوں سے بذریعہ فون رابطہ کیا گیا۔ اس موقع پر شکایت کنندگان کو اُن کی شکایات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور فیڈ بیک حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ عوامی مسائل کا مؤثر اور بروقت حل ممکن بنایا جا سکے۔
بیشتر شہریوں سے فون پر رابطہ قائم کیا گیا، مگر کچھ نمبرز بند یا غیر فعال ہونے کے باعث شکایت کنندگان سے براہِ راست بات چیت مکمل نہ ہو سکی۔
ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی جانب سے شہریوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ “اختیار عوام کا” پورٹل پر شکایت درج کرتے وقت اپنا درست اور فعال موبائل نمبر فراہم کریں، تاکہ انتظامیہ بروقت رابطہ کر کے آپ کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کر سکے۔