حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہو گئے۔ Home / سیاست /

سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہو گئے۔

ایڈیٹر - 13/10/2025
سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہو گئے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت جاری ہے،
بابر سلیم سواتی نے اس حوالے سے رولنگ پڑھتے ہوئے کہا کہ نئے قائد ایوان کا طریقہ کار آئین کے مطابق ہوگا جس کے بعد منتخب وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان ہو گا۔

اسپیکر کے پی اسمبلی نے نئے قائد ایوان کو منتخب کرنے کا طریقہ بتایا جس کے بعد اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی اور پھر 90 ایم پی ایز نے سہیل آفریدی کو نیا قائد ایوان منتخب کیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں کل ارکان کی تعداد 145 ہے جس میں سے حکومتی ارکان کی تعداد 93 اور اپوزیشن کے 52 ارکان ہیں۔ قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے 73 ووٹ درکار تھے۔