حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ، رضوان پٹھان ایم ایم اے جمناسٹک سنٹر میں فرینڈلی باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد Home / کھیل /

باجوڑ، رضوان پٹھان ایم ایم اے جمناسٹک سنٹر میں فرینڈلی باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

محمد عاصم - 13/10/2025
باجوڑ، رضوان پٹھان ایم ایم اے جمناسٹک سنٹر میں فرینڈلی باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

رپورٹ : محمد عاصم

تفصیلات کے مطابق اس ایونٹ کا انعقاد رضوان پٹھان،  سید عرفان، قاری حمداللہ، ریحان استاد نے کیا تھا۔ ڈی ایس پی سعید الرحمن نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اور شاندار ایونٹ کے انعقاد پر رضوان پٹھان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح بچوں کو آگے لانا ہمارا فرض ہے۔ اور انشاء اللہ ہم ہر قسم سپورٹ کیلئے تیار ہے۔ اس موقع پر رضوان پٹھان نے سب کا شکریہ ادا کیا۔ رضوان پٹھان نے شکوہ کیا کہ حکومت کی طرف سے کوئی  سپورٹ نہیں ہے اور نہ ہی سامان فراہم کیا گیا ہے۔ لہذا ہم ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر باجوڑ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ تعاون کرکے ہمیں سامان فراہم کیا جائے۔