پی ٹی آئی کے وفد نے کل صوبائی اسمبلی اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں تعاون مانگ لیا
پشاور. وزیراعلی خیبر پختونخوا کے چناؤ کیلئے پی ٹی آئی نے حمایت کیلئے جمعیت علمائے اسلام سے رابطہ کر لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کا وفد وزیر اعلیٰ کے انتخاب اور تعاون کیلئے جے یو آئی مرکز پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں جنید اکبر، عرفان سلیم اور دیگر رہنماء شامل تھے۔ جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینٹر مولانا عطا الحق در ولیش، مولانا جلیل جان اور دیگر رہنماں نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔ پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے وزیر اعلی سبیل آفریدی کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پیر کے روز اسمبلی اجلاس طلب کر رہے ہیں جس میں نامز دوز یر اعلی کا انتخاب ہوگا۔