حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
2030 تک 3 ہزار الیکٹرک چار جنگ سٹیشنز قائم کرنے کا منصوبہ Home / لائف سٹائل /

2030 تک 3 ہزار الیکٹرک چار جنگ سٹیشنز قائم کرنے کا منصوبہ

ایڈیٹر - 11/10/2025
2030 تک 3 ہزار الیکٹرک چار جنگ سٹیشنز قائم کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد ۔سینیٹ اجلاس میں وزیر مملکت بلال کیانی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے، 2030 تک ملک بھر میں 3 ہزار الیکٹرک چارجنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے تا کہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا جا سکے اجلاس کے دوران سینیٹر انوشہ رحمان نے پبلک سیکٹر انٹر پرائزز سے متعلق تفصیلی ریکارڈ اور جامع ڈیٹا ہیں تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کمپنیوں اور اداروں کی فہرست، ان کے منافع ، سرمایہ کاری اور بانڈ روڈ گریز کی تفصیلات پارلیمنٹ کے ریکارڈ میں شامل کی جائیں۔ انوشہ رحمان کا مزید کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کا بڑا سرمایہ قرضوں کی ادائیگی میں معاون ثابت ہوسکتا ہے، اور آئندہ بجٹ  میں ریونیو بڑھنے کی صورت میں ٹیکس میں کمی کا امکان بھی موجود ہے۔