باجوڑ ، ماموند میں پولیو ڈیوٹی کے دوران نامعلوم افراد کے فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار رب دی مل شاہ کے قاتلوں کے گرفتاری کیلئے گردی میں باجوڑ پشاور شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے مین شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے ۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سپاہی رب دی مل شاہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ۔ مظاہرے کی قیادت وی سی چیئرمین ظہور احمد اتمان خیل اور شیر اکبر خان کررہے ہیں