حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
گنڈا پور نے عمران خان کو بتایا 2 سال تک رہائی ممکن نہیں، شیر افضل مروت Home / سیاست /

گنڈا پور نے عمران خان کو بتایا 2 سال تک رہائی ممکن نہیں، شیر افضل مروت

ایڈیٹر - 11/10/2025
گنڈا پور نے عمران خان کو بتایا 2 سال تک رہائی ممکن نہیں، شیر افضل مروت

لا ہور ۔  رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈا پور میں خرابی 26 نومبر سے شروع ہوگئی تھی ، 26 نومبر کے بعد بشری بی بی ناراض ہوئیں، نارضی اب بھی برقرار ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو توقع تھی کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر لوگ آئیں گے علی امین 26 نومبر کو لوگوں کو لائے تھے لیکن لوگ ان سے کنٹرول نہیں ہوئے علی امین کی بانی پی ٹی آئی سے آخری ملاقات نے استعفے میں کردار ادا کیا علی امین نے مجھے بتایا انہوں نے بانی کو بتایا ان کے خاندان کے لوگ مداخلت کر رہے ہیں بھلی امین نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا ڈیڑھ سے 2 سال تک آپ کی رہائی نظر نہیں آرہی، بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں ان کی رہائی اسلام آباد میں احتجاج میں پنہاں ہے، علی امین پھر 26 نومبر جیسا احتجاج نہیں چاہتے تھے اس لئے سہیل آفریدی کا انتخاب کیا گیا، توقع ہوگی جو کام علی امین نہیں کر سکے وہ سہیل آفریدی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور آپریشن سے متعلق پاک فوج کے ساتھ ایک پیج پر تھے علی امین پر یہ بھی دباؤ رہا کہ استعفیٰ نہ دیں ڈٹ جائیں، اس سب میں مرکزی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں علی امین اپنے معاملات میں توازن اور حکومت چلانے میں کامیاب رہے، سہیل آفریدی کو ٹکراؤ کی سیاست کیلئے لایا گیا ہے، پی ٹی آئی میں ضمیر فروش ہیں، اپوزیشن کو پی ٹی آئی کے 20 سے 22 لوگ آسانی سے دستیاب ہو جائیں گے۔