حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وفاقی حکومت نے اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی کی سکیورٹی بحال کردی۔ Home / لائف سٹائل /

وفاقی حکومت نے اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی کی سکیورٹی بحال کردی۔

ایڈیٹر - 11/10/2025
وفاقی حکومت نے اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی کی سکیورٹی بحال کردی۔

وفاقی حکومت نے اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی کی سکیورٹی کی بحالی کی منظوری دیدی ہے چند روز قبل سینیٹر ایمل ولی سے سکیورٹی واپس لے لی گئی تھی دہشتگردی کی جنگ میں اے این پی کے سب سے زیادہ کارکن شہید ہو چکے ہیں جبکہ اسفند یار ولی خان پر بھی خود کش حملہ ہوا تھا وفاق کی جانب سے سیکیورٹی واپس لینے کے بعد خیبر پختونخوا پولیس کے 11 سے زائد اہلکاروں کو چارسدہ پولیس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی وفاقی حکومت کی جانب سے سینیٹر ایمیل ولی کی سیکیورٹی دوبارہ بحال کر دی گئی ہے وفاق کی جانب سے بحالی کے بعد خیبر پختونخوا پولیس کو اس ضمن میں آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد انہیں آج سے مکمل سیکیورٹی فراہم کر دی جائے گی اس سے قبل سیکیورٹی کی فراہمی نہ کرنے پر اے این پی کے کارکنوں نے سینٹ ایمل ولی کی سیکیورٹی سنبھالی تھی۔