پشاور ۔ خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے والے سردار علی امین خان گنڈا پور نے جمعہ کے روز وزیر اعلی ہاؤس پشاور خالی کر دیا انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس اور سیکر ٹریٹ کے تمام عملیا لوداعی ملاقات کی اور بعد از دو پہر ڈیرہ اسماعیل خان منتقل ہو گئے ہیں واضح رہے کہ استعفے کی منظوری تک انہیں وزیر اعلیٰ کا تمام پروٹوکول حاصل ہوگا یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ علی امین گنڈا پور کے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس خالی رہے گا جب تک نئے وزیر اعلی کا انتخاب نہیں ہوتا ۔