حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ: بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے پر پابندی Home / پاکستان /

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ: بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے پر پابندی

ایڈیٹر - 09/10/2025
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ: بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے پر پابندی

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سی ٹی او اسلام آباد نے ایک ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، جس کے بعد بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے شہریوں کے خلاف گاڑیاں ضبط کرنے، مقدمات درج کرنے اور گرفتاریوں کا عمل شروع کیا جانا تھا۔
درخواست گزار کے مطابق موٹروہیکل آرڈیننس 1965 کے تحت لائسنس نہ ہونے کی صورت میں محض جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے، جبکہ گرفتاری یا مقدمہ درج کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے

قانون شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہے، خوف و دھونس کے لیے نہیں۔

سماعت کے دوران چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ان سے وضاحت طلب کی کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے اور گرفتاریاں کرنے کی ہدایات کس قانونی بنیاد پر جاری کی گئیں۔

چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ

پولیس اور ٹریفک اہلکار شہریوں کو قانون کی حدود میں رہتے ہوئے چالان کر سکتے ہیں، لیکن کسی کو ہراساں یا غیر قانونی طور پر گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ آئین شہریوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اور عدالت ان کے تحفظ کی پابند ہے۔”
عدالت نے سماعت کے بعد بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے، گرفتاریوں اور گاڑیاں ضبط کرنے سے روک دیا اور سی ٹی او اسلام آباد کو ہدایت کی کہ آئندہ کارروائی موٹروہیکل آرڈیننس کے مطابق ہی کی جائے۔