باجوڑ کے قومی امن جرگے اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے ضلعی صدر حاجی شیربادر کے قیادت میں گورنر ہاؤس پیشاور میں گورنر
خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ ملاقات کی۔
ملاقات میں باجوڑ متاثرین کے مسائل کو گورنر کے سامنے پیش کیا ۔
اس موقع پر گورنر نے متاثرین کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا وعدہ کیا۔
جبکہ فی الحال متاثرین باجوڑ کے ساتھ تعاون کا جو اعلان ہوا وہ درجہ ذیل ہیں ۔
(1)۔باجوڑ میں ہلال احمر کے ذریعے سلارزی سیلاب متاثرین اور ماموند آپریشن متاثرین کے1700 خاندانوں کے ساتھ تعاون کیا جائیگا ۔
جن میں 850 کے ساتھ 50000 ہزار نقدی اور باقی کے ساتھ سامان کے شکل میں تعاون کیا جائیگا ۔
(2)۔باجوڑ میں ہلال احمر کو چار ایمبولینس دی جائیں گے جس کے ساتھ ڈاکٹرز اور میڈیسن بھی ہونگے ۔
جو ہر تحصیل میں مریضوں کو فری علاج فراہم کریگا۔
(3)۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صاف پانی کے سولر سکیمیں کی جائیگی ۔
(4)۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حفاظتی بندیں بنائے جائیں گے
(5)۔گورنر نے باجوڑ کے قومی امن جرگے کو یقین دلایا کہ میں بہت جلد باجوڑ کے جرگے کا ملاقات صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے کراونگا ۔