حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ڈی سی شاہد علی Home / باجوڑ /

ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ڈی سی شاہد علی

ایڈیٹر - 09/10/2025
ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ڈی سی شاہد علی

خیبرپختونخوا حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی جانب سے "اوپن ڈور پالیسی" پر عملدرآمد جاری ہے، جس کے تحت شہریوں کو ڈپٹی کمشنر آفس تک براہِ راست اور بلا رکاوٹ رسائی حاصل ہے۔

مختلف علاقوں کے مشران اور نوجوانان نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان سے ملاقات کی اور ذاتی نوعیت کے مسائل، عوامی مسائل، علاقائی مسائل اور مختلف نوعیت کی درخواستیں پیش کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام اُمور پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں اور شرکاء کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ہر جائز مسئلے کے فوری اور شفاف حل کے لیے پرعزم ہے۔

عوام کو بلا کسی رکاوٹ رسائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ہر شہری کے مسائل کا فوری اور شفاف حل ممکن بنایا جا سکے۔