بنوں: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنوں ریجن سجاد خان نے تھانہ ڈومیل، چوکی برغنتو اور بنوں و کرک کے سرحدی علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈی آئی جی بنوں نے امن و امان کی مجموعی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات اور پولیس گشت کے نظام کا جائزہ لیا۔
انہوں نے موجودہ حالات کے پیش نظر پولیس جوانوں کو الرٹ رہنے، گشت کے عمل کو مزید مؤثر بنانے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈی آئی جی بنوں نے واضح کیا کہ دہشتگردوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہے گی، اور کسی کو بھی علاقے کے امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔