باجوڑ ۔ لغڑئی ماموند میں باجوڑ سکاؤٹس کے جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات کی فراہمی ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں فرنٹیئر کور اور باجوڑ سکاوٹس کے جانب سے فری میڈیکل کا انعقاد کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں کا مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئی۔ اس موقع پر نادر اور غریب خاندانوں کو مفت امدادی سامان بھی فراہم کیا گیا ۔ علاقائی مشران نے فرنٹئیر کور اور باجوڑ سکاوٹس کے اس اقدام کو سراہا اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باجوڑ سکاؤٹس اور فرنٹئیر کور دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرے گی تاکہ علاقے کے متاثرہ اور غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔