پشاور کے نواحی علاقے چمکنی ارمڑ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے مرحوم مفتی منیر شاکر کے صاحبزادے عبداللہ شاکر پر قاتلانہ حملہ کیا، تاہم وہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی رپورٹ تھانہ چمکنی میں درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ عبداللہ شاکر اپنی گاڑی میں گھر سے پشتہ خرہ باڑہ کے لیے جا رہے تھے کہ اچانک نامعلوم حملہ آوروں نے سنیپر گن سے فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا مگر عبداللہ شاکر محفوظ رہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے