حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
دیر لوئر: سپورٹس ٹورنامنٹ 2025 کیلئے صلاح الدین خان دوبارہ جنرل سیکرٹری منتخب Home / پاکستان /

دیر لوئر: سپورٹس ٹورنامنٹ 2025 کیلئے صلاح الدین خان دوبارہ جنرل سیکرٹری منتخب

ایڈیٹر - 07/10/2025
دیر لوئر: سپورٹس ٹورنامنٹ 2025 کیلئے صلاح الدین خان دوبارہ جنرل سیکرٹری منتخب

گورنمنٹ ہائی سکول چنارکوٹ کے پرنسپل صلاح الدین خان کو مسلسل پانچویں مرتبہ جنرل سیکرٹری سپورٹس دیر پائین منتخب کیا گیا۔ ان کی متفقہ انتخاب کا اعلان سپورٹس تنظیم کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے مختلف اسکولوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں شرکاء نے صلاح الدین خان کی سپورٹس کے فروغ کے لیے کی گئی طویل خدمات اور شاندار انتظامی صلاحیتوں کو سراہا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ ٹورنامنٹس میں مثالی کارکردگی دکھا کر کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔نو منتخب جنرل سیکرٹری صلاح الدین خان نے اس موقع پر اعتماد کے اظہار پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2025 کے سپورٹس ٹورنامنٹ کو ماضی سے زیادہ شاندار اور منظم بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔