حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔غیر رجسٹرڈ زرعی ادویات کے خلاف محکمہ زراعت باجوڑ کی کارروائی Home / باجوڑ /

باجوڑ۔غیر رجسٹرڈ زرعی ادویات کے خلاف محکمہ زراعت باجوڑ کی کارروائی

ایڈیٹر - 06/10/2025
باجوڑ۔غیر رجسٹرڈ زرعی ادویات کے خلاف محکمہ زراعت باجوڑ کی  کارروائی

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ زراعت آفیسر ڈاکٹر سبحان الدین کی قیادت میں ضلع بھر میں غیر رجسٹرڈ، غیر معیاری اور ممنوعہ زرعی ادویات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔کسانوں کی شکایات پر محکمہ زراعت کی ٹیموں نے مختلف مارکیٹوں میں اچانک چھاپے مار کر متعدد غیر رجسٹرڈ ادویات ضبط کیں اور ملوث ڈیلرز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔ کارروائی گوڈ گورننس روڈ میپ کے تحت اس مقصد کے لیے کی گئی کہ کسانوں کو جعلی اور نقصان دہ زرعی ادویات سے محفوظ رکھا جائے اور معیاری زرعی پیداوار کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈاکٹر سبحان الدین نے کہا کہ غیر معیاری ادویات زمینداروں کی محنت اور فصل دونوں کے لیے نقصان دہ ہیں، اس لیے ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ آئندہ اس نوعیت کی خلاف ورزیوں کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔