حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور میں قائم ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل Home / کھیل /

پشاور میں قائم ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل

پشاور میں قائم ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل

ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ یہ اسٹیڈیم سابق وفاقی وزیر کھیل ارباب نیاز کے نام سے 1984,85 میں منسوب کیا گیا تھا۔ جوکہ اب پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نے تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم رکھ دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ دوسری جانب ایم ایم اے حکومت کے سابق صوبائی وزیر اطلاعات  آصف اقبال داودزئی نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو شرم آنی چاہیے کہ وہ موجودہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے بجائے ایک نیا اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیم بنائیں اور تعمیر کریں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اسے نامناسب فیصلہ قرار دیا۔