حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوشل ایکٹیوسٹ اور ٹک ٹاکر نور ساحل کے نئے پرفیوم برینڈ سنٹس بائی نور کا شاندار افتتاح Home / باجوڑ /

سوشل ایکٹیوسٹ اور ٹک ٹاکر نور ساحل کے نئے پرفیوم برینڈ سنٹس بائی نور کا شاندار افتتاح

ایڈیٹر - 06/10/2025
 سوشل ایکٹیوسٹ اور ٹک ٹاکر نور ساحل کے نئے پرفیوم برینڈ سنٹس بائی نور کا شاندار افتتاح

باجوڑ۔ پشت سلارزئی سے تعلق رکھنے والے سوشل ایکٹیوسٹ اور ٹک ٹاکر نور ساحل کے نئے پرفیوم برینڈ سنٹس بائی نور کا شاندار افتتاح ، افتتاحی تقریب میں کثیر تعداد میں نوجوان کی شرکت کی۔ تقریب سے خار بازار کے صدر واجد علی شاہ ، فضل سبحان اور دیگر نے خطاب کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر نور ساحل سلارزئی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اپنے تمام دوستوں اور عزیزوں سے بھی یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ سب بھی اپنے اپنے کاروبار، ہنر اور مستقبل کی بہتری کے لیے قدم بڑھائیں، اور اپنی زندگی کو محنت اور لگن سے سنواریں۔ صدر تاجر برادری واجد علی شاہ اور دیگر مقررین نے نور ساحل کے اس اقدام کو سراہا اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتنی کم عمری میں اتنے بڑے کاروبار اور برینڈ کا آغاز ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔