حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور شہر میں بے قابو ڈینگی کی وبا نے کئی افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا Home / پاکستان /

پشاور شہر میں بے قابو ڈینگی کی وبا نے کئی افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

ایڈیٹر - 05/10/2025
پشاور شہر میں بے قابو ڈینگی کی وبا نے کئی افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

شہر کے سب سے بڑے ہاسپٹل ایل ار ایچ کی انتظامیہ نے عوام کو ڈینگی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر خاموشی اختیار کر لی

ایل ار ایچ میں اس وقت ڈینگی کا کوئی خاطر خواہ علاج نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے ڈینگی کا شکار ہونے والے کئی مریضوں نے پرائیویٹ کلینکوں کا رخ اختیار کر لیا ہے

ڈینگی کے مریضوں کو پرو واس لگا کر وقتی طور پر بخار اتار کر گھروں کو روانہ کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مریض معلومات نہ ہونے کی وجہ سے موت کی وادی کے قریب ہو جاتے ہیں

پشاور کے باسیوں نے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل ار ایچ کی انتظامیہ کا قبلہ درست کیا جائے کیونکہ شہر کا بڑا ہاسپٹل اس وقت لاپرواہی کی نیند میں ڈوبا ہوا ہے

بے قابو ڈینگی اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں علاج کی بہترین انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ صحت بھی اس سلسلے میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے