حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کشمیر۔حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب Home / پاکستان /

کشمیر۔حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب

ایڈیٹر - 04/10/2025
کشمیر۔حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکومتی اور  عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔

 وزیراعظم کے مشیر  اور  حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کرلیے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کےدرمیان معاملات طے کرنےکےلیے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے، لیگل ایکشن کمیٹی ہر 15 دن بعد بیٹھے گی۔

پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کچھ لوگ امید لگائے بیٹھے تھے کہ معاملے کو  بگاڑا جائے لیکن ان کے تمام تر  منصوبے ناکام ہوئے۔