حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سید محسن گیلانی فیفا یوتھ بوائز کمپٹیشنز کمیٹی کا رکن مقرر Home / کھیل /

سید محسن گیلانی فیفا یوتھ بوائز کمپٹیشنز کمیٹی کا رکن مقرر

محمد عاصم - 04/10/2025
 سید محسن گیلانی فیفا یوتھ بوائز کمپٹیشنز کمیٹی کا رکن مقرر

فیفا کونسل نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کو فیفا یوتھ بوائز کمپٹیشنز کمیٹی کا رکن مقرر کردیا۔ کمیٹی کی سربراہی بینن سے تعلق رکھنے والے فیفا کونسل کے رکن ماتھورین ڈی چاکس کریں گے۔ یوتھ بوائز کمپٹیشنز کمیٹی فیفا کی اہم ترین کمیٹیوں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹس کی منصوبہ بندی، ترقی اور انعقاد کے ذریعے مستقبل کے فٹبالرز کی رہنمائی کرنا ہے۔ صدر سید محسن گیلانی کی اس نمایاں کمیٹی میں شمولیت، پی ایف ایف کے نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے عزم کو اجاگر کرے گی۔