ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے سول کالونی خار اور دیگر مقامات میں فیملی/چلڈرن پارک، مختلف تعلیمی اداروں، بی ایچ یو غنی اڈئی اور عوامی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
سول کالونی فیملی/چلڈرن پارک کے دورے کے دوران صفائی، گھاس کی کٹائی، لائٹس اور پانی کی فراہمی میں کمی پر ٹی ایم او خار کو دو دن میں فوری طور پر تمام سہولیات بحال کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کی گئیں۔
گورنمنٹ پرائمری سکول سول کالونی خار اور گورنمنٹ پرائمری سکول قادر خان کلے کے معائنے میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے کلاسز کا جائزہ لیا، بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں سوالات کئیں اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اساتذہ کو تدریسی معیار مزید بہتر بنانے کی تلقین کی۔ ساتھ ہی سکولز میں صفائی کے ناقص انتظامات بہتر بنانے کے لیے سخت احکامات جاری کیے گئیں۔
خار بائی پاس روڈ کے معائنے میں نامکمل نالیوں کے کام کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ بی ایچ یو غنی اڈئی کے دورے کے دوران اسٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ میڈیکل آفیسر کی غیر موجودگی اور ادویات کی کمی پر ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ او کو فوری اقدامات کی ہدایت کی تاکہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔