ٹی ایم اے خار کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر صفائی مہم جاری ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار کے عملہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے "عوامی ایجنڈا " کو عملی شکل دینے کے سلسلے میں بائی پاس روڈ نواب قلعہ خار، پبلک پارک سول کالونی خار، سول کالونی خار تا جناح بس ٹرمینل اڈہ سڑک کے اطراف اور جناح بس ٹرمینل اڈہ شنڈئی موڑ کے مختلف مقامات سے جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ کو اٹھایا۔ اور ساتھ ہی عملے نے سکاؤٹ مارکیٹ خار بازار، محلہ غازی آباد خار اور خار منڈا روڈ نزد رحمان فلنگ سٹیشن سڑک کے اطراف اور گلی محلوں میں واقع نالیوں کی صفائی کرتے ہوئے نکالے گئے کچرے کو موقع پر ہٹاکر ٹھکانے لگادیا۔تاکہ اہلیان علاقہ اور مقامی کاروباری حضرات کو بہتر نکاس آب سمیت صاف ستھرا ماحول میسر ہو ۔