یخ بستہ ہواؤں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا درخت اور پودے کھل اٹھے
بیماریوں کے خاتمے کا امکان، آج بھی موسم ابر آلود رہے گا
پشاور اور گردو نواح میں طویل خشک موسم کے بعد گرد آلود طوفان کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا درختوں اور سے پودوں کیساتھ عوام کے چہرے بھی نکھر اٹھے، پشاور عرصہ دراز سے خشک سالی کی لپیٹ میں تھا تاہم بدھ کی شام ہونے والی معمولی بارش نے جہاں موسم خوشگوار بنادیا و ہیں خشک سالی اور بیماریوں کے خاتمے کی نوید بھی بن کر یہ بارش آئی ماہرین کے مطابق آج بھی پشاور کا موسم ابر آلود رہے گا تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند روز تک بارش ہو جائے گی۔