پشاور۔خیبر پختونخواہ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نویں تا بارویں جماعت کے لیے نئی نصابی کتب متعارف کرانے کا با ضابطہ اعلان کر دیا ہے، اس سلسلے میں ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور کی جانب سے لا ہور اور اسلام آباد کے مختلف پبلشرز کو باضابطہ خط ارسال کر دیا گیا ہے خط کے مطابق صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں " نیشنل کریکولم کونسل اسلام آباد کے تحت تیار کردہ ماڈل نصابی کتب کو تعلیمی سال 2024 ء کے نصاب میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا گیا جس میں واضح کیا گیا کہ نئے نصاب اور کتب کی تیاری کے پی ٹی ایل ایم پالیسی 2017ء کے تحت کی جائے گی اور اس پر عمل درآمد کے لیے ڈی سی ٹی ای کی ضروری منظوری و جانچ پڑتال لی جائے گی نئے نصاب کا اطلاق نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت پر ہوگا، تا کہ طلبہ کو جدید تقاضوں کے مطابق معیاری نصاب فراہم کیا جاسکے۔