چارسدہ کے علاقے تھانہ مندنی کی حدود شکور میں غیرت کے نام پر شوہر نے اپنے باپ کیساتھ مل کر اپنی بیوی اور ایک جواں سال طالب علم کو تشدد کے بعد پھانسی دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا واقعات کے مطابق مقتول شاہ فیصلکے والد شیر علی ساکن لنڈے روڈ شکور نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ ان کا بیٹا شاہ فیصل جو پشاور یونیورسٹی میں بی ایس کا طالب علم ہے کو نامزد ملزمان نے کسی بہانے پشاور یونیورسٹی سے لاکر اور مسماۃ ( ع ) زوجہ قیصر خان دونوں کو ملزمان قیصر خان ولد قاسم اور اس کے والد قاسم نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹھک واقع بہرام ڈھیری میں بند کیا اور ان پر تشدد کے بعد ان کے گلے میں پھندا ڈال کر دونوں کو مارڈالا دونوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے جمال آباد ہری چند ہسپتال لائی گئی پولیس مندنی نے مقتول شاہ فیصل کے والد شیر علی کی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر قیصر خان سمیت اس کے باپ قاسم کے خلاف دہرے قتل کیس کی رپورٹ کر کے تفتیش شروع کر دی