اسلام آباد ۔ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے 17اکتوبر تک تیز آندھی اور بارش کی پیش گوئی کردی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں 3 سے 16 اکتوبر تک بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، اسی طرح خیبر پختونخوا میں 2 سے 7 اکتوبر تک بارشیں جبکہ بعض مقامات پر تیز آندھی وژالہ باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں 2 اور 3 اکتوبر کو بارش کا امکان ہے ، 4 سے 7 اکتوبر تک کشمیر میں برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بالائی پہاڑوں پر برفباری سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔