حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پختونخوا ریڈیو 91.1 پر کھلی کچہری، عوامی مسائل براہِ راست حل Home / باجوڑ /

پختونخوا ریڈیو 91.1 پر کھلی کچہری، عوامی مسائل براہِ راست حل

ایڈیٹر - 01/10/2025
پختونخوا ریڈیو 91.1 پر کھلی کچہری، عوامی مسائل براہِ راست حل

باجوڑ میں عوامی مسائل کے فوری حل اور شفاف حکومتی اقدامات کو فروغ دینے کے لیے پختونخوا ریڈیو 91.1 پر ایک خصوصی موضوعاتی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام صوبائی حکومت کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کی رہنمائی میں ترتیب دیا گیا۔

پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) خار ڈاکٹر صادق علی اور ٹی ایم او جاوید بیٹنی نے بطور مہمان شرکت کی، جنہوں نے انتظامیہ اور بلدیاتی خدمات کے مختلف امور پر روشنی ڈالی۔ سامعین کی براہِ راست فون کالز اور سوالات لیے گئے، جن پر مہمانوں نے فوری جواب دیتے ہوئے کئی مسائل موقع پر ہی حل کر دیے۔

ریڈیو کے سینئر براڈ کاسٹر اور پروگرام کے میزبان انورزادہ گلیار اور عباس خان نے اس نشست کو مزید مؤثر اور دلچسپ بنایا، جہاں عوام کو نہ صرف اپنی رائے پیش کرنے کا موقع ملا بلکہ ان کے مسائل سن کر عملی اقدامات بھی کیے گئے۔

یہ ریڈیو کھلی کچہری عوام اور انتظامیہ کے درمیان ایک مضبوط پل کی حیثیت رکھتی ہے، جس سے شفافیت اور اعتماد کو فروغ مل رہا ہے۔