باجوڑ: بم ڈسپوزل سکواڈ کی کامیاب کارروائیاں۔ مختلف مقامات سے 6 عدد موٹر گولے برآمد کر کے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دی گئی۔
ضلعی پولیس کی جانب سے عوام الناس کے نام اہم پیغام دیا جاتا ہے کہ اگر کسی بھی جگہ بم، گولا یا کوئی مشکوک چیز نظر آئے تو:
1. ہرگز اسے ہاتھ نہ لگائیں۔
2. خود سے ہٹانے یا چھیڑنے کی کوشش نہ کریں۔
3. فوری طور پر قریبی لوگوں اور خاص کر بچوں کو وہاں سے دور کریں اور فوراً پولیس کنٹرول روم کے نمبر 222444-0942 پر اطلاع دیں۔
عوام الناس کے تعاون سے ہی قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہے اور علاقے کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔