ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر) خار ڈاکٹر صادق علی نے بازار ٹریڈ یونین، شنگس اڈہ کے کنٹریکٹر، ٹی ایم اے اور ٹریفک عملے کے ساتھ اے اے سیز اور تحصیلدار خار کی موجودگی میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں شنگس اڈہ کو داؤد خان مارکیٹ منتقل کرنے پر بات چیت اور حتمی اقدامات کیے گئیں۔
ٹریفک جام، تجاوزات اور بازاروں میں گاڑیوں کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے شنگس اڈہ کو وسیع و عریض مارکیٹ میں منتقل کیا گیا ہے
دیگر تمام اڈوں کی منتقلی کا عمل بھی جاری رہے گا، جن کے لیے کشادہ جگہیں فراہم کی جائیں گی تاکہ تجاوزات اور ٹریفک مسائل کا مستقل حل ممکن بنایا جاسکے
ضلعی انتظامیہ عوامی سہولت کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔