حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ثابت ہو گیا عمران خان آج بھی مقبول رہنما ہیں۔ معاون خصوصی مصورحان Home / سیاست /

ثابت ہو گیا عمران خان آج بھی مقبول رہنما ہیں۔ معاون خصوصی مصورحان

ایڈیٹر - 29/09/2025
ثابت ہو گیا عمران خان آج بھی مقبول رہنما ہیں۔ معاون خصوصی مصورحان

 پشاور ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے جنگلات، ماحولیات ، جنگلی حیات و موسمیاتی تبدیلی پیر مصور خان نے پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب جلسے پر پارٹی کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں ملک بھر سے کارکنوں اور عوام کی بھر پور شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عمران خان آج بھی ملک کے سب سے مقبول اور عوامی رہنما ہیں۔ مگر بدقسمتی سے انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر ناحق قید کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور جلسے کے بعد کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ معاون خصوصی پیر مصور خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ہونے والا یہ تاریخی جلسہ عمران خان کی رہائی کی پر امن سیاسی تحریک میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ وفاق اور پنجاب کی حکومتوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پر زبردستی مسلط کردہ حکمرانوں نے سیاسی انتقام کی انتہا کر دی ہے۔ ہماری پارٹی قیادت اور کارکنان کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ لیکن عمران خان کی ناحق قید اور پارٹی قیادت اور کارکنوں کے خلاف بنائے گئے جعلی مقدمات نے ہمارے کارکنوں کو مزید دیکھا اور پر عزم کر دیا ہے۔