ناران ۔ خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام ناران میں نکاح نامے کے بغیر داخلے پر پابندی کی خبر جھوٹی نکلی ۔ ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا ہے کہ نکاح نامے کے بغیر ناران میں داخلے پر پابندی کی خبر میں صداقت نہیں، سوشل میڈیا پر سیاحوں کو نکاح نامے ساتھ لانے کی وائرل فوٹو کسی اور ملک کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیک تصویر اور غلط پروپیگنڈا کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس تمام ملکی وغیر ملکی سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر خوش آمدید کہتی ہے۔