ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر خار ڈاکٹر صادق علی کی زیر نگرانی باجوڑ ماڈل سکول اینڈ کالج بوائز میں تعلیم کے حوالے سے کھلی کچہری منعقد ہوئی، جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ مسٹریس اور سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی
کھلی کچہری میں بتایا گیا کہ میٹرک، انٹرمیڈیٹ اور بی ایس کی تمام اعلیٰ جماعتیں 2 ستمبر سے جبکہ کے جی سے آٹھویں تک کی تمام کلاسز 9 ستمبر سے بحال کر دی گئی ہیں۔ اداروں کی بروقت بحالی اور تعلیمی عمل کے تسلسل کو ان اجلاسوں میں مرتب کردہ حکمت عملی کے ذریعے یقینی بنایا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں
اس موقع پر بے گھر خاندانوں (TDPs) کی واپسی اور تعلیمی اداروں کے انفراسٹرکچر سے متعلق مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ مقامی عوام نے سکولوں اور کالجز کے دوبارہ کھلنے کو خوش آئند اور تعلیمی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیا