حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان نوجوان اسکواش کھلاڑی نور زمان نیشن کپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ Home / کھیل /

پاکستان نوجوان اسکواش کھلاڑی نور زمان نیشن کپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

محمد عاصم - 28/09/2025
پاکستان نوجوان اسکواش کھلاڑی نور زمان نیشن کپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

تفصیلات  کے مطابق نیشن کپ اسکواش کے سیمی فائنل میں پاکستان کھلاڑی نور زمان نے کولمبیا کے میڈیاس کنوڈسن کو شکست دی۔ نور زمان نے اپنا سیمی فائنل باآسانی 11-3، 12-10 اور 11-03 سے جیتا۔

پاکستان کھلاڑی نور زمان نے کولمبیا کے میٹیاس کنوڈسن کے خلاف صرف 28 منٹ میں کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب پاکستان کے اشعب عرفان کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اشعب عرفان کو سیکنڈ سیڈ مصر کے مصطفیٰ السرطی نے تین ایک سے شکست دی۔

واضح رہے کہ نیش کپ اسکواش کا فائنل پاکستان کے نور زمان اور مصر کے مصطفیٰ السرطی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جس کی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالرز ہے۔