باجوڑ۔ لغڑئی ماموند میں گولہ پھٹنے سے چار نوجوان شہید جبکہ دو شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں گولہ پھٹنے سے چار نوجوان شہید جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ المناک واقعہ میں شہید ہونے والوں میں سجاد ولد مجید عمر 18 سال ، نوشاد ولد سید رحمان عمر 13سال ، فواد ولد دلبر عمر 18 سال ، جواد ولدیوسف عمر 15 سال کے نام شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں وقاص ولد شیرزمان عمر 17 سال اور عطاء اللہ ولد گل ولی عمر 15 سال کے نام شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام شہداء و زخمیوں کا تعلق ایک ہی گاؤں لغڑئی ماموند سے ہے۔ پولیس واقعہ کی نوعیت کی تحقیقات کررہی ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف کا سماں پیدا ہوگیا ہے۔