حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
چیمپئنز ٹرافی پہلا میچ ، پاکستان کو شکست Home / کھیل /

چیمپئنز ٹرافی پہلا میچ ، پاکستان کو شکست

چیمپئنز ٹرافی پہلا میچ ، پاکستان کو شکست

 

چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ نے ایونٹ کے میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان کو 60 رنز سے ہرادیا۔ 

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا۔ پاکستان بلے بازوں نے ناقص کارکردگی دکھائی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں 60 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ 

پاکستان ٹیم کے کپتان رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔ جس میں ٹم لیتم نے شاندار 118 جبکہ وم ینگ نے 107 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حارث روف ، نسیم شاہ نے 2،2 جبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ حارث روف نے 10 اوورز میں 83 رنز دیئے۔ 

 

پاکستانی بیٹرز بہتر کارکردگی نہ دکھاسکے۔ اور پوری ٹیم 47.2  اوورز میں 260 رنز بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ 69، بابراعظم 64، اور سلمان اۤغا 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔