عالمی مالیاتی فنڈ سے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی اگلی قسط کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آج جمعرات سے پاکستان کا دورہ کریگا وفد پاکستان میں تقریباً 2 ہفتے قیام کریگا، آئی ایم ایف مشن پاکستان کی معاشی صورت کا دوسرا جائزہ لے گا تکنیکی مذاکرات میں جنوری سے جون 2025 کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کے زیادہ تر اہداف پورے کر چکا ہے، پہلے تکنیکی اور پھر پالیسی مذاکرات ہوں گے، مذاکرات کی کامیابی پر بورڈ کی منظوری سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔ یاد رہے کہ ستمبر 2024 میں طے پانے والے پروگرام کے تحت 2.1 ارب ڈالرمل چکے ہیں۔ دورے کے دوران موسمیاتی تبدیلی کیلئے اقدامات میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، آئی ایم ایف آرایس ایف پروگرام کی مد میں 1.4 ارب ڈالر کی منظوری دے چکا، کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کی فنڈنگ بھی ای ایف ایف کی کارکردگی سے مشروط ہے۔