حالیہ سیلاب میں بہہ جانے والے لڑکے کی لاش چالیس روز بعد برامد ۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق 15 اگست کو ضلع کے مختلف علاقوں میں کلاوڈ برسٹ کے نتیجے میں انے والی تباہ کن سیلاب نے موضع کوٹ درہ گوکند کے خان زادہ اس کی بیوی اور 14 سالہ بیٹے کو بہا کر لے گئے تھے میاں بیوی کو اس وقت زخمی حالت میں سیلابی ریلے سے زندہ نکال لیا گیا تھا ۔جبکہ بیٹا سیلابی ریلے کی نذر ہوگیا تھا جس کی تلاش جاری تھی کہ گذشتہ شب ریسکیو 1122 بونیر کے کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ گاؤں سے کافی دور موضع حصار کی خوڑ(ندی ) میں ایک لاش چٹانوں کے نیچے دبی ہوئی ہے ۔اس اطلاع پر ریسکیو 1122 کی اپریشن ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ندی سے برامد کرلیا ۔جس کی موضع کوٹ درہ گوکند کے خان زادہ نے شناخت کرتے ہوئے کہا کہ لاش اس کے بیٹے کی ہے ۔جو پندرہ اگست کے سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا ۔ریسکیو 1122 بونیر نے لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں ورثاء کے سپرد کردیا گیا ۔