ضلعی انتظامیہ کے کوششوں سے باجوڑقوم ستانہ دا ر اور متکی کے درمیان کامیاب امن معاہدہ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ، پولیس اور غیر جانب دار جرگہ عمائدین کی مسلسل کوششوں سے قوم ستانہ دار اور قوم متکی کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا۔ اس تحریری معاہدے کے تحت فائر بندی، امن قائم رکھنے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی نہ کرنے پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔گزشتہ روز پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت کے بغیر فوری کارروائی کی جائے گی۔ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
تمام بنکروں کے خاتمے اور اسلحہ برآمدگی کے لیے مکمل سرچ آپریشن شروع کیا جائے گا اور کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اس تنازعہ پر دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا شروع ہوا جس میں فائرنگ سے ایک خاتون جان بحق ہوئی تھی