حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار جان بحق Home / پاکستان /

باجوڑ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار جان بحق

ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان بحق

ایڈیٹر - 19/02/2025
باجوڑ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار جان بحق

باجوڑ۔  تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان بحق 
تفصیلات کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ سیرئی میں انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے پولیس اہلکار رب دی مل شاہ جان بحق ہوگئے۔  ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ  واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سخت کاروائیاں شروع کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ  تحصیل ماموند چونکہ سیکورٹی کے لحاظ سے خطرناک جگہ ہے اس لیے پولیو مہم کو دوسرے فیز میں شروع کیا گیا ہے۔