ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد رفیق گنڈاپور نے باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس کے تعاون سے "نوے سحر اسپورٹس ایونٹس" منعقد کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر راہد گل کی نگرانی میں ہاکی کا میچ کھیلا گیا جس میں باجوڑ ہاکی ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کی۔
ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے بہتر کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر راہد گل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراؤنڈ کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت جاری کی کہ تحصیل ماموند کے متاثرہ خاندانوں کی عارضی رہائش کے باعث متاثرہ گراؤنڈ کی جلد مرمت، صفائی اور رنگ و روغن کا کام مکمل کیا جائے تاکہ نوجوان کھیلوں سے بہتر طور پر مستفید ہو سکیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان شاء اللہ بہت جلد باجوڑ کے گراؤنڈز دوبارہ آباد ہوں گے اور نوجوانوں کو کھیلوں کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے