حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
نوئے سحر کرکٹ میچ – کھیلوں کے فروغ اور امن کی بحالی کا سنگِ میل Home / کھیل /

نوئے سحر کرکٹ میچ – کھیلوں کے فروغ اور امن کی بحالی کا سنگِ میل

ایڈیٹر - 23/09/2025
نوئے سحر کرکٹ میچ – کھیلوں کے فروغ اور امن کی بحالی کا سنگِ میل

ڈپٹی کمشنر باجوڑ  شاہد علی خان کی ہدایت پر ضلعی سپورٹس آفس اور ضلعی انتظامیہ باجوڑ کے زیر اہتمام "نوئے سحر کرکٹ میچ" بارباڈوس کرکٹ گراؤنڈ میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔

سنسنی خیز مقابلے میں بارباڈوس ٹائیگر اور بارباڈوس کنگ آمنے سامنے آئے، جسے نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا۔ شاندار مقابلے کے بعد بارباڈوس ٹائیگر نے چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا۔ یہ ایونٹ نہ صرف کھیلوں کے فروغ بلکہ نوجوانوں کی شمولیت، کمیونٹی جذبے اور معمولاتِ زندگی کی بحالی کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوا۔

مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جنوبی وزیرستان اپر تاج محمد وزیر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساؤتھ وزیرستان نور اللہ وزیر نے فاتح ٹیم کو کیش انعامات اور ٹرافیاں پیش کیں اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔