حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ضلعی پولیس جوانوں کی سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری Home / باجوڑ /

ضلعی پولیس جوانوں کی سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری

ایڈیٹر - 23/09/2025
ضلعی پولیس جوانوں کی سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری

باجوڑ۔ جرائم کے روک تھام اور منشیات کے خاتمے کے غرض سے ضلعی پولیس جوانوں کی سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ آج بھی ضلع بھر کی اہم شاہراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندیاں قائم ہیں، جہاں مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔

 

واضح رہے کہ ناکہ بندیوں کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور معاشرے کو منشیات کے مضر اثرات سے پاک رکھنا ہے۔ ناکہ بندیوں کا یہ سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا اور قانون پسند شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس جوان ہمہ وقت چوکس رہینگے۔

عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ دوران تللاشی وہ قانون کی پاسداری کریں اور امن و امان قائم رکھنے میں پولیس کا ساتھ دیں۔