باجوڑ اتمانخیل میں پہاڑی تنازعے پر دو اقوام کے درمیان فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ دو اقوام کے درمیان 9 گھنٹے فائرنگ کے نتیجے میں 20 سالہ خاتون دختر سلطان جاں بحق ہوگئی۔ تاہم بعد ازاں دونوں اقوام ستاندار اور متکی کے درمیان کامیاب امن معاہدہ ہوا۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور غیر جانبدار جرگہ کے عمائدین کی مسلسل کوششوں سے اتمانخیل کے دو فریقوں کے درمیان پہاڑی تنازعہ پر جاری فائرنگ بند کردی گئی۔ اور قیام امن کے لیے مسلسل کوششوں کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان فائر بندی کےلئے تحریری معاہد ہ ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی نے بتایا کہ آج فائرنگ کے اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس کے ساتھ کارروائی کی جائے گی۔ اوراس معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔معاہدے کے مطابق تمام بنکروں کو مسمار کرنے کے لیے مناسب سرچ آپریشن شروع کیا جائے گا اور اسلحہ حوالہ کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ملوث ہونے کو مستقبل میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔